وزیراعظم کی آزاد جموں و کشمیر اسمبلی آمد، پولیس کے دستے کی سلامی

وزیراعظم کی آزاد جموں و کشمیر اسمبلی آمد، پولیس کے دستے کی سلامی
کیپشن: Prime Minister's arrival in Azad Jammu and Kashmir Assembly, salute by police force

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیر پر مظفرآباد پہنچ گئے۔
یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کااستقبال کیا، پولیس کے چاق وچوبند دستے نےشہباز شریف کو سلامی دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی آمد پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا، وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اس سے قبل شہبازشریف نے کہا کہ ہر سال، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک قرارداد منظور کرتی ہے جس میں لوگوں کو اپنی تقدیر خود طے کرنے کے قانونی حق پر زور دیا جاتا ہے، افسوس کہ کشمیری عوام گزشتہ78سال گزرنے کے باوجود اس ناقابل تنسیخ حق کو استعمال نہیں کر سکے، غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط، مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے سب سے بڑے قابض فوجی علاقوں میں سے ایک ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری خوف اور دہشت کے ماحول میں جی رہے ہیں، سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو طویل حراست میں رکھا جا رہا ہے اور ان کی جائیدادیں ضبط کی جا رہی ہیں، کشمیر ی عوام کی حقیقی امنگوں کی نمائندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے، ان جابرانہ اقدامات کا مقصد اختلاف رائے کو کچلنا ہے،بھارت، مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مستحکم کرنے کے لیے غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے۔