محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سرداورخشک رہنےکی پیشگوئی 

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سرداورخشک رہنےکی پیشگوئی 
کیپشن: Meteorological Department has predicted cold and dry weather in the country

ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونحوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش،پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے،مشرقی پنجاب میں ہلکی سےدرمیانی دھند پڑنےکی توقع ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد،پہاڑی علاقوں میں شدیدسردرہا۔
 گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوامیں چندمقا مات پربارش ہوئی ،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سےدرمیانی دھندچھائی رہی ،لہہ میں پارہ منفی8، سکردو ،ستور، گوپس میں منفی7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قلات میں منفی6، بگروٹ، کالام میں منفی5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا، گلگت، ہنزہ اورکوئٹہ میں پارہ منفی4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا۔