ایک نیوز: ٹرائی نیشن سیریز کیلئےنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، نیوزی لینڈ کی ٹیم براستہ دوبئی نجی ایئر لائن سے لاہور پہنچی ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی ، نیوزی لینڈ ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی ،سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ8فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی چمپئنز ٹرافی آج پشاور پہنچے گی،چمپئنز ٹرافی کی رونمائی کل پشاور یونیورسٹی میں ہو گی ، ٹرافی ارباب نیاز سٹیڈیم میں بھی نمائش کے لئے رکھی جائے گی ،پی سی بی نے پشاور انتظامیہ کو ٹرافی کی نمائش کے لئے درخواست بھی بھیجی ہے ،پی سی بی آئندہ چیمپئنز ٹرافی ٹور کا اعلان کرنے کے لئے پرجوش ہے۔
خیبرپختونخوا کا دورہ کیا جائے گا، ٹور کا بنیادی مقصد چیمپئنز ٹرافی کی نمایاں جگہوں پر نمائش کرنا، لوگوں میں جوش و خروش پیدا کرنا ہے،5اور6فروری کو پشاور یونیورسٹی اور ارباب نفاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں ٹرافی کی نمائش کرنے کے خواہاں ہیں، اے سی سٹی، ایس ایس پی آپریشن و دیگر متعلقہ حکام فول پروف سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

کیپشن: Tri-nation series, New Zealand cricket team reached Lahore