ایک نیوز:کشمیری عوام کی بھارتی تسلط و ظلم کیخلاف لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا اعتراف دنیاکرتی ہے ،اسی ظلم و ستم کیخلاف ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔
دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں، پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جارہی ہیں۔
کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائرہا ہے، شہر شہر جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوا، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔
دوسری جانب گلگت بلتستان اسمبلی میں کشمیریوں کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی ہے، کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے مختلف پروگرام ہورہے ہیں ،صبح 10 بجے مزار قائد سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، کمشنر کراچی اور صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی قیادت میں 11 بجے کے ایم سی بلڈنگ سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی ، دوپہر ڈھائی بجے آرٹس کونسل سے مرکزی مسلم لیگ کی ریلی ہوئی۔