حکومت کسی کی بھی آئے  آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانا ہی پڑے گا، بلوم برگ

Feb 05, 2024 | 23:11 PM

ویب ڈیسک:ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے بعد حکومت کسی کی بھی بنے، حکمرانوں کو آئی ایم ایف کادروازہ کھٹکھٹانا ہی پڑے گا۔

بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں بتا یا ہے کہ آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے، جس کے بعد پاکستان میں نئی منتخب حکومت کو فوری طور پر آئی ایم ایف سے رابطہ کرنا پڑے گا، آئندہ مالی سال میں نئی حکومت کو آتے ہی 25 ارب ڈالر واپس کرنا ہیں۔

 رپورٹس کےمطابق جنوری میں پاکستان کا بانڈ 9 فیصد مستحکم ہوا،سال 2023 میں پاکستان کے بانڈز کی قیمت میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا،پاکستان یورو بانڈ کی فروخت میں کمی ہوسکتی ہے،موجودہ الیکشن کی وجہ سے پاکستان یورو بانڈ کی طلب میں کمی ہو سکتی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق سرمایہ کار پاکستان میں انتخابی نتائج کے منتظر ہیں،انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستان کا ایک ارب ڈالر کا بانڈ اپریل میں میچور ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں