ویب ڈیسک:قومی ٹی20ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کاکہنا ہے کہ محمد رضوان مختلف قسم کے انسان ہیں،ٹیم میں انہیں سب ’’جنتی‘‘کہتے ہیں۔
شاہین آفریدی کا خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد رضوان کی وجہ سے ٹیم میں سب باجماعت نماز پڑھتے ہیں، وہ ٹیم میں ہر ایک کیلئے مددگار ہیں، ٹیم میں کسی کو کوئی بھی مشورہ چاہیے ہو تو وہ رضوان کے پاس جاتا ہے۔ رضوان کو پاکستان ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کہا جاسکتا ہے۔
قومی ٹی20ٹیم کے کپتان کامزید کہنا تھاکہ محمد رضوان نے میرے لیے دل سے دعا کی تھی کہ میری جلدی شادی ہوجائے اور اس کے بعد واقعی میری شادی ہوگئی۔
ٹیم میں ’’محمد رضوان ‘‘کوکیاکہاجاتاہے؟شاہین نےبتادیا
Feb 05, 2024 | 22:26 PM