پی بی 7 : آزدامیدوار ن لیگ  کے امیدوار کے حق میں دستبردار

Feb 05, 2024 | 22:12 PM

ویب ڈیسک :زیارت اور سنجاوی سے آزاد امیدوار خدائے دوست نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی نور محمد دومڑ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق زیارت اور سنجاوی حلقہ پی بی 7 سے آازدامیدوار خدائے دوست اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن و رہنما حاجی نور محمد دمڑ نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی بی 7 سے امیدوار خدائے دوست نے مسلم لیگ ن کے رہنماحاجی نور محمد کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نےکہا کہ 8 فروری کو ملک بھر میں شیڈول عام انتخابات کے دوران سنجاوی زیارت اور ہرنائی کی عوام سے درخواست ہے کہ اپنا ووٹ ہمارے لیڈر نور محمد دومڑ کو دے۔

 اس موقع پر نور محمد دومڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے آنے سے ایک انقلاب آیا ہے یہ سیٹ میری ہی ہے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے ایسے ہی پریس کانفرنس کے ذریعے وکٹیں گرے گی۔

مزیدخبریں