ویب ڈیسک :فیصل آباد میں پینا فلیکس اتارنے پر پی پی 112سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عدیل تاج میونسپل کارپوریشن کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئے۔
میونسپل کارپوریشن کا عملہ پیپلزپارٹی امیدوار عدیل تاج کے پوسٹر اورپینا فلیکسز اتار رہا تھا تو عدیل تاج میونسپل کارپوریشن کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئے۔پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر رانا نعیم دستگیر فلیکس اتارنے کے بارے عملے سے استفسار کرتے رہے۔
عدیل تاج نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کےمطابق سائز ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی کے پینا فلیکس اتارے جارہے ہیں۔