ویب ڈیسک :فیصل آباد میں پینا فلیکس اتارنے پر پی پی 112سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عدیل تاج میونسپل کارپوریشن کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئے۔
میونسپل کارپوریشن کا عملہ پیپلزپارٹی امیدوار عدیل تاج کے پوسٹر اورپینا فلیکسز اتار رہا تھا تو عدیل تاج میونسپل کارپوریشن کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئے۔پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر رانا نعیم دستگیر فلیکس اتارنے کے بارے عملے سے استفسار کرتے رہے۔
پنجاب کی پوری مشنری اور انتظامیہ ن لیگ کی غلام بن کر الیکشن کے پراسس کو ہائی جیک کرنے پر تل گئی ہے، فیصل آباد شہر سے پیپلزپارٹی کے تمام بینرز اور جھنڈے اتارے جا رہے ہیں ۔امیدوار صوبائی اسمبلی pp-112 انتظار عدیل تاج کارپوریشن کی گاڑی کے آگے لیٹے ہوئے ہیں۔@ECP_Pakistan pic.twitter.com/WryDpl83pP
— Bilawal Bhutto Zardari Fans (@BBZFans) February 5, 2024
عدیل تاج نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کےمطابق سائز ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی کے پینا فلیکس اتارے جارہے ہیں۔