پاک بحریہ نے کھلےسمندر میں 9بھارتی شہریوں کی جان بچالی 

پاک بحریہ نے کھلےسمندر میں 9بھارتی شہریوں کی جان بے بچالی 
کیپشن: پاک بحریہ نے کھلےسمندر میں 9بھارتی شہریوں کی جان بے بچالی 

ویب ڈیسک:پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں پھنسے 9بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں بروقت امدادی کارروائی کی۔9بھارتی شہری 24گھنٹوں سے بے یارومددگار سمندر میں پھنسے ہوئے تھے ۔ا طلاع ملنے پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نےکشتی کی سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ اور پی ایم ایس ایس کشمیر کو مامور کیا۔ پی ایم ایس ایس کشمیر نے مصیبت زدہ کشتی کو تلاش کر کے تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملہ کو طبی امداد فراہم کی۔

 پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بروقت کاروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو کشتی کے عملے نے سراہا۔