ویب ڈیسک:فلسطینی متاثرین کیلئے پاکستان سے امدادی کی5ویں کھیپ مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی فوجی طیارہ آج غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد لے کر مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا, پاکستانی سفارتخانہ قائرہ غزہ کی برادر عوام کے لیے بھجوائی جانے والی امداد موسم سرما کے خیموں، ترپالوں اور کمبلوں پر مشتمل ہے, پاکستانی سفارتخانہ قائرہ امداد پاکستانی سفارتخانے نے مزید ترسیل کے لیے مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کی۔
پاکستانی سفارتخانہ قائرہ کے مطابق پاکستان اب تک غزہ کے عوام کو 230 ٹن انسانی اور طبی امداد پہنچا چکا ہے۔ غزہ کے لوگوں کے لیے 100 ٹن انسانی امداد کی چھٹی کھیپ کل العریش پہنچے گی۔