169آزاد امیدوار اپنا قائدایوان منتخب کرسکتے ہیں،کنور دلشاد 

Feb 05, 2024 | 20:16 PM

 ویب ڈیسک:سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد کا کہنا ہے کہ اگر آزاد امیدوار وں اور ان کے ہم خیال امیدواروں کی تعداد 169ہو جاتی ہے تو پھر وہ اپنے قائد ایوان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد کانجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر قائد ایوان کا انتخاب رن آف الیکشن کے ذریعے بھی نہیں ہوتا تو صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 58(2)کے تحت اسمبلی کو تحلیل کرنے کے مجاز ہونگے۔
کنور محمد دلشاد کاکہنا تھا کہ آزاد اراکین اسمبلی اپنی اکثریت کی واضع صورتحال دیکھتے ہوئے صوبے میں بھی اپنا وزیر اعلی منتخب کروا سکتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 106کے تحت آزاد ارکان اسمبلی کسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے پابند ہیں جوالیکشن کمیشن سے انتخابی نشان حاصل کرچکی ہو۔ اگر آزاد اراکین اسمبلی مقررہ وقت میں پارٹی میں شمولیتa اختیار نہیں کرتے تو وہ آزاد ہی تصور ہوں گے۔
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کاکہنا تھا کہ آزاد اراکین اسمبلی انتخابات کے بعد اپنی پرانی جماعت میں شمولیت کے لئے الیکشن کمیشن سےرجوع کر سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں