ویب ڈیسک:عام انتخابات میں ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے پنجاب میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع کردیاگیا۔
عام انتخابات کے دوران لاہورسمیت پنجا ب بھر میں پاک فوج کے دستے تعینات کئے جارہے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے، منڈی بہاؤالدین اور چکوال،جہلم، سرگودھا اور دیگر اضلاع میں کل فوج کی نفری پہنچ جائے گی۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔