عام انتخابات میں موبائل فون کی بندش :وفاقی وزیرکا اہم بیان

Feb 05, 2024 | 19:48 PM

ویب ڈسک: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ  سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر موبائل فون سروس کی معطلی کا فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقرہ وقت پر ہوں گے اگر تمام پارٹیاں شکایت کررہی ہیں تو فائدہ کس کو حاصل ہورہا ہے، 12ویں عام انتخابات میں 72گھنٹے سےبھی کم رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا شکایت کرنا ہمدردری حاصل کرنا ہے۔

سکیورٹی معاملات بہت سنجیدہ ہیں،پاکستان کی جنگ دہشت گردی کے خلاف جاری ہے،نگراں حکومت پر پیپلز پارٹی کے الزامات افسوسناک ہیں، نگراں کابینہ کا کوئی گھوڑا نہیں ہے، حقائق بتائیں گے کہ نگراں حکومت کسی پارٹی کی طرف داری نہیں کررہی۔

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن موبائل فون سروس بند کرنے کی کوئی اطلاعات  نہ ہی کوئی گائیڈ لائن ہے۔ اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر موبائل فون سروس کی معطلی کا فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں