ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات کے بعد مضبوط حکومت بنائیں گے۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کاکراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وفاق اورسندھ میں مستحکم حکومت قائم ہوگی۔یہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئےنہیں قومی اتفاق رائےکےلئےکیاجارہاہے۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کی تین نشستوں پر جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔ امیدہےملک کی امن و سلامتی کےلیےہمارااتحاد خوش آئند ثابت ہوگا۔ کراچی کی ترقی میں ہر زبان بولنے والے سیاسی جماعتیں ہاتھ بڑھا رہی ہیں۔