ویب ڈیسک :ضلعی انتظامیہ نے عام انتخابات کیلئے پولنگ کادن کا سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا۔
اسلام آباد کے 3حلقو ں این اے 46،47،48 کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی،461عمارتوں میں پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔جنہیں کیٹیگریزاے ،بی اور سی میں تقسیم کیاگیا ہے۔
ذرائع ک مطابق "اے" کیٹگریز کی عمارات کو انتہائی حساس جبکہ بی " احساس اور "سی " کیٹگیرز کی عمارات کو نارمل قرار دیا گیا ہے.اسلام آباد پولیس کے 4500,ایف سی کے 2000 اہلکار تعینات ہوں گے۔۔آزاد کشمیر پولیس کے 1700 ،رینجرز کے 1800اہلکار بھی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے ۔
ایف سی ،رینجرز ،پولیس ، آزاد کشمیر پولیس کے 7940 اہلکار مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوں گے ۔ 2060 اہلکار الیکشن صورتحال کے پیش نظر سٹینڈ بائی رہیں گے ۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے اہلکار بھی کوئیق رسپانس فورس کے تحت شہر بھر میں اپنی پیٹرولنگ جاری رکھیں گے ۔