ہم نے مفت علاج کیلئے اسپتال بنائے جو دوسرے صوبوں میں نہیں،آصفہ بھٹو

Feb 05, 2024 | 17:09 PM

ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے مفت علاج کیلئے اسپتال بنائے جو دوسرے صوبوں میں نہیں ہیں،:پیپلزپارٹی غریبوں اور مزوروں کی نمائندگی کرنیوالی جماعت ہے ۔

تفصیلات کےمطابق انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ معاشی ایجنڈے میں ہماری توجہ صحت پر ہے،ہم نے دل کے مفت علاج کیلئے اسپتال بنایا،پیپلزپارٹی کو حکومت ملی تو عوام کو لاکھوں گھر تعمیر کرکے دیں گے۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آج میں آپ کے سامنے بلاول بھٹو اور پارٹی کی کامیابیوں پر نظر ڈالنے کے لئے آئی ہوں، شہر ہو یا گاؤں ہم مفت علاج دیتے ہیں، جو کسی دوسرے صوبے میں موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گمبٹ جیسے چھوٹے شہر میں ملکی لیول کا بہترین ہسپتال بنایا، عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں تو ہم بھی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب کے باعث بہت نقصان ہوا، حکومت ملی تو لاکھوں گھر تعمیر کریں گے۔آصفہ بھٹو نے مزید کہاکہ عوام بتائے کے جب وہ مشکل میں تھے تو کون سا لیڈر یا پارٹی ان کے ساتھ موجود تھی۔
 

مزیدخبریں