ویب ڈیسک: پنجاب میں نمونیہ کے وار جاری ہیں 24 گھنٹوں کے دوران 605 بچے نمونیہ کا شکار ہوگئے۔ رواں برس پنجاب سے 20,872 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے ایک روز کے دوران 177 بچے نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہوئے جبکہ 2024کے دوران لاہور سے4050کیسز رپورٹ ہوئے۔
24 گھنٹے کے دوران پنجاب سے 2 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں ، پنجاب میں رواں برس نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 318 ہوگئی۔
اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ نمونیہ کے باعث بینظیربھٹو اسپتال راولپنڈی میں دو اموات ہوئیں، والدین اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں، حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروایا جائے۔