ویب ڈیسک: جنت نظیروادی پر بھارت کے ناجائز قبضے کو 76 برس ہوگئے جبکہ بھارتی قبضے اورمظالم کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے۔
روئے زمین پر آزادی کی سب سے بڑی جدوجہد 76 سال سے جاری ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ایک دن بھی ایسا نہیں آیا جب کشمیریوں کے قدم ذرا بھی ڈگمگائے ہوں۔
یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی نغمہ ”خوابوں کی تعبیر“ جاری کردیا گیا۔
The message from Kashmiris in indian illegally Occupied Jammu and #Kashmir (IIOJK) is Loud and Clear…#کشمیر_بنے_گا_پاکستان #Pakistan #ISPR #KashmirSolidarityDay #IIOJK pic.twitter.com/hTnUo11Aik
— Pakistan Armed Forces News ???????? (@PakistanFauj) February 5, 2024
خصوصی نغمے کے بول راشد منہاس جبکہ آواز کا جادو کامران اللہ خان نے جگایا۔
واضح رہے کہ آج بھی کشمیر میں ہندوستان کی ظالمانہ اور غیر انسانی کاروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ہر سال ہزاروں معصوم کشمیری ہندوستانی بربریت کے ہاتھوں شہید کردیے جاتے ہیں لیکن آج بھی ہندوستان کشمیریوں کے مضبوط عزائم اور حوصلوں کا پست نہیں کرسکا، ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہم پلہ کھڑا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔