دوسری شادی کےبارےمیں اداکارمیکال نےبڑاانکشاف کردیا

دوسری شادی کےبارےمیں اداکارمیکال نےبڑاانکشاف کردیا
کیپشن: Actor Mikal made a big revelation about his second marriage

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکارمیکال ذوالفقارنےدوسری شادی کےبارےمیں بڑاانکشاف کردیا۔
حال ہی میں میکال ذوالفقارنےایک نجی ٹی وی شومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں پرانہوں نےشوبزکےعلاوہ اپنی ذاتی زندگی کےبارےمیں بھی گفتگوکی۔
اداکارسےدوسری شادی سےمتعلق سوال کیاگیاجس کےجواب میں میکال ذوالفقارکاکہناتھاکہ اباکامشورہ ہےکہ میں دوسری شادی کرلوں اورحال ہی میں امریکا گیا تھا تو ابا نے کہا وہیں کوئی میم دیکھ کر شادی کر لینا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےمیکال کاکہناتھاکہ میں نہیں سمجھتا دوسری شادی کرنی چاہیے، اللہ کا شکر ہے میرے بچے ہیں اور میں بہت سکون میں ہوں۔
واضح رہے اداکار میکال ذوالفقار کی پہلی شادی سارا بھٹی سے ہوئی تھی جو7 سال چلنے کے بعد2017 میں ختم ہو گئی تھی۔