ڈیرہ اسماعیل خان:ملک دشمن عناصرکاوار،10اہلکارشہید،4زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان:تھانہ پردہشتگردوں کاحملہ،10اہلکارشہید،5زخمی
کیپشن: Dera Ismail Khan: Terrorist attack on police station, 10 personnel martyred, 5 injured

ایک نیوز :ڈیرہ اسماعیل خان میں ملک دشمن عناصرکاتھانہ پرحملہ،پولیس کے10جوان شہید،4زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان کےتھانہ چودھواں پردہشت گردوں نےحملہ کیا،حملےمیں 10پولیس اہلکارشہیدہوگئےجبکہ 4زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کےمطابق حملہ آوروں نےتھانہ میں گھس کردستی بموں کااستعمال کیا،دہشت گردوں نےپولیس اہلکاروں پرفائرنگ بھی کی، حملہ آوروں کی گولیوں سےدس پولیس اہلکارشہیداورچار زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی ،لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا، حملہ آورفرارہوگئے۔

 دوسری جانب ڈی ایس پی درابن نے بتایا کہ شہید اہلکاروں میں 4 ایلیٹ فورس کے جوان اور 6 ضلع ڈیرہ سے تعلق رکھتے ہیں، ایلیٹ فورس صوابی کی پلاٹون تھانہ چودھوان پر تعینات ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور چیف سیکریٹری خیبرپختوان خوا کچھ دیر بعد ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ جائیں گے۔