الیکشن کمپین سےواپسی پرقافلےکی گاڑی کوحادثہ،3جاں بحق،2زخمی

Feb 05, 2024 | 02:34 AM

ایک نیوز:خوشاب میں الیکشن کمپین سےواپسی پرقافلےکی گاڑی کوحادثہ ہوا،جس کےنتیجےمیں3افرادجاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق خوشاب میں آزادامیدوارکاقافلہ الیکشن کمپین سےواپسی کیمپ آفس آرہاتھاکہ راستےمیں سامنےسےآتےٹرک سےگاڑی ٹکراگئی۔حادثہ تیزرفتاری اورلاپروہی کی وجہ سےپیش آیا۔

ذرائع کےمطابق حادثےمیں تین افرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ دوزخمی بھی ہوئے،زخمیوں کوتشویشناک حالت میں اسلام آبادکےہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔ حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت غلام عباس ،فتح شیراور صابرحسین کےناموں سےہوئی۔

مزیدخبریں