لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش،موسم سرد ہوگیا

Feb 05, 2023 | 19:26 PM

ایک نیوز :ماہ فروری میں سورج کی تیز تپش نے درجہ حرارت بڑھایا تویکدم ہی لاہور میں بادل چھاگئے۔مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش سے موسم سرد ہوگیا۔

لاہور کے علاقوں شالیمار،مغلپورہ،باغبانپورہ،گڑھی شاہو،ڈیوس روڈ،مال روڈ،لکشمی چوک،قلعہ گجر سنگھ کے اطراف بارش سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔سرد ہواؤں نے موسم مزید خوشگوار بنادیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی نویدسنائی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے.

پنجاب کے  بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ رات میں خطہ ٔپوٹھوہار، سیالکوٹ،گجرات ،گوجرانوالہ،سرگودھا اور میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری ، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلودرہے گا تاہم رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے.اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے. 

مزیدخبریں