ایک نیوز: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اڈیالہ جیل کے ڈاکٹروں نےایک مرتبہ پھر معمول کا طبی معائنہ کیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا اڈیالہ جیل میں مکمل میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس کے دوران ڈاکٹرز نے بخار، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کا مشاہدہ کیا۔
قبل ازیں شیخ رشید کا گذشتہ روز بھی طبی معائنہ کیا گیا تھا جس کے مطابق ڈاکٹرزکا کہنا تھا کہ وہ بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔
جیل حکام کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اور ہائی سکیورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے۔