پنجاب کے وزیر کھیل کو ایک اوور میں 6 چھکے پڑ گئے 

Feb 05, 2023 | 17:49 PM

ایک نیوز :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلےباز افتخار احمد نے پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے۔
تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل  کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں نمائشی میچ کھیلاگیا ۔بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتداء میں کوئٹہ کی ٹیم جلد وکٹیں گنوا بیٹھی تاہم خوشدل اور افتخار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 185 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔


افتخار احمد نے نمائشی میچ کے 19 ویں اوور میں پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ ’’افتی مینیا‘‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مڈل آرڈر بلےباز افتخار احمد کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کردی ہے۔

مزیدخبریں