کامران اکمل بہترکرکٹ کو سمجھتے ہیں ،اچھےفیصلے کریں گے،عمر اکمل 

کامران اکمل بہترکرکٹ کو سمجھتے ہیں ،اچھےفیصلے کریں گے،عمر اکمل 
کیپشن: Kamran Akmal understands better cricket, will make good decisions, Umar Akmal

ایک نیوز :پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے اپنے بھائی کامران اکمل کے قومی سینئر سلیکشن کمیٹی  میں نام آنے پر امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرکٹ کو بہترسمجھتے ہیں اور  دیگر کھلاڑیوں کے لیے منصفانہ فیصلے کریں گے۔

عمراکمل کا گفتگو میں کہنا تھا کہ  کامران ہمیشہ سے ہی بہت مہربان اور ان کا رویہ اچھا رہا ہے، ناصرف میرے بلکہ تمام کرکٹرز کے ساتھ، ہر کوئی ان سے سیکھتا ہے۔ پی سی بی کی ذمہ داری ملنے پر عمر اکمل نے بھائی کے لیے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کامران تمام کھلاڑیوں کو منصفانہ موقع فراہم کریں گے، ساتھ ہی انہوں نے بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کامران اکمل کے سلیکشن کمیٹی میں شامل ہونے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر عمر اکمل نے کہا کہ انہیں اپنی کارکردگی پر بھروسہ ہے۔

قومی کرکٹر عمر اکمل کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی سے امید نہیں باندھی، ہمیشہ اللہ پر  اور  پھر  اپنی کارکردگی پر بھروسہ کیا ہے، میں کوشش کروں گا کہ پرفارم کروں اور قومی ٹیم میں کم بیک کروں'۔

واضح رہے کہ ہارون رشید کی سربراہی میں قومی سینئر سلیکشن کمیٹی میں کامران اکمل، محمد سمیع اور یاسر حمید کو شامل کیا گیا ہے ۔