کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہدضروررنگ لائے گی،شہبازشریف

Feb 05, 2023 | 15:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ کشمیرکی وادی مسلمانوں کے خون سے رنگین ہے۔کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہدضروررنگ لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا یوم یکجہتی کشمیرپرآزاد کشمیرقانون سازاسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ 75سال کے دوران کشمیر میں لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیاگیا۔بھارت نے مضبوضہ کشمیر کوجیل میں تبدیل کرکے رکھا ہے ۔بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو بھرپورجواب دیں گے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کشمیرکازکیلئے75سال بعد سوال اٹھتے ہیں۔گریبان میں جھانک کر کشمیریوں کے سوال کاجواب تلاش کرنا ہوگا۔مودی نے 2019میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کوبھی چھین لیا۔مسلمان یکسوئی سے کام کریں تو وہ دن دورنہیں جب کشمیر اٰزاد ہوگا۔اپنی صفوں میں اتحاد لانا ہوگا۔

اس سے قبل  وزیر ِاعظم شہباز شریف 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں واقع قانون اسمبلی پہنچ گئےتھے۔وزیر ِاعظم شہباز شریف کو اسمبلی آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے ملاقات کی جس کے دوران گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کا آج مظفر آباد میں کشمیر کاز کے لیے اکٹھے ہونا خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے یو این کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پردہ اٹھایا ، سات دہائیوں سے بھارت کشمیر میں مظالم کی داستان رقم کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا بھارتی مظالم کشمیریوں کا جذبہ حقِ خود ارادیت ماند نہیں کر سکے، ہم اسی طرح قومی ایشوز پر اکٹھے چلیں تو ہمارے تمام مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ کشمیر ایشو اور آزاد کشمیر کے تمام مسائل کا حل ہم بیٹھ کر نکالیں گے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے گا۔

مزیدخبریں