ایک نیوز: خانیوال کے قریب موٹر وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ ایم فور موٹروے پر شام کوٹ انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین اور ٹرک زوردار ٹکر کے سبب ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ لاشوں کو ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں 2گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں 2 بچہ جاں بحق جب کہ 4افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم دوران علاج 6 سالہ مجتبی اور 6 سالہ ارباب دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں منتظر، رضاء، سعید، ضیغ مشامل ہیں، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہپنچی اور تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فائرنگ وقاص اور شاہجہاں گروپوں کے درمیان ہوئی جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔ افضال احمد کوثر کی افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دیا۔