ایک نیوز: انتخابات سے قبل ایم کیو ایم کو جھٹکا،سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
کراچی میں سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ میں سعید غنی و دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پراعتماد کا اظہار کیا، میری خواہش پر مجھے پارٹی میں ویلکم کیا گیا۔
خواجہ سہیل منصورکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل وقت دیکھا مگر ملک کی ترقی کے لیےکوشش کرتی رہی، پیپلز پارٹی پاکستان بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیےکوشاں ہے جب کہ متحدہ 35 سال میں کراچی کو ترقی نہیں دے سکی، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مینڈینٹ حاصل کیا ہے۔
یاد رہے کچھ عرسے پہلے ہی خواجہ سہیل منصور نے اپنی قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کے بعد ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے استعفی دے دیا تھا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ پارٹی کی کچھ غلط پالیسیوں کی وجہ سے نالاں ہوں تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں۔