باکسنگ کےعالمی مقابلوں میں پاکستان نے بڑا اعزازنام کرلیا  

باکسنگ کےعالمی مقابلوں میں پاکستان نے بڑا اعزازنام کرلیا  
کیپشن: Pakistan won big honors in world boxing competitions

ایک نیوز: پاکستان نے باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ، باکسرعثمان وزیر نے اپنے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔
ڈبلیو بی او  کی دبئی میں ہونے والے یوتھ ورلڈ چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں باکسرعثمان وزیر نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ۔ٹائٹل فائٹ میں عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ کو شکست دی۔

 یوتھ ورلڈ چیمپیئن شپ کے   10 راؤنڈ پر مشتمل ٹائٹل فائٹ کے ساتویں راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا ۔

باکسرعثمان وزیر اب تک تمام 10 انٹرنیشنل فائٹس جیت کر ناقابل شکست ہیں۔باکسرعثمان وزیر نے اپنی فتح سانحہ پشاور کے شہدا کے نام کر دی۔

دوسری جانب دبئی میں منعقدہ باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر محمد ثاقب نے بھی اپنی فائٹ جیت لی ہے۔باکسر ثاقب خان نے ایرانی حریف کو تیسرےراؤنڈ میں ناک آوٹ کر دیا۔