بھارتی جمناسٹ پر 21 ماہ کی پابندی عائد

 بھارتی جمناسٹ پر 21 ماہ کی پابندی عائد
کیپشن: Banned for 21 months on Indian gymnast

ایک نیوز : انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے  بھارت کی اسٹار خاتون جمناسٹ دیپا کرماکر پر 21 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔
 ریو اولمپکس میں تاریخ رقم کرنیوالی بھارتی جمناسٹ دیپا کرماکر پر انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ممنوعہ اشیاء کے استعمال کی وجہ سے لگائی ہے۔دیپا کرماکر پر پابندی کا اطلاق 10 جولائی 2023 تک نافذ رہے گی۔

 دیپا ریو اولمپکس 2016ء میں چوتھے نمبر پر رہی تھیں، تاہم وہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہیں اور انہیں ہائجیمن ایس 3 بیٹا دوا استعمال کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈوپنگ ایجنسی نے ہائجیمن ایس 3 بیٹا-2 کو ممنوعہ ادویات کے زمرے میں رکھا ہے، اس کے استعمال پر 2021ء کے بعد پابندی لگادی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل گیمز کے 7 میڈلسٹ اور 3 دیگر کھلاڑی بھی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ہیں۔

دیپا کرماکر اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی ہندوستانی جمناسٹ تھیں، ریو اولمپکس میں کا سامنا دنیا کی ٹاپ ایتھلیٹ امریکا کی سیمونا بائلز، ماریا پاسیکا اور جیولیا اسٹینگروبر سے ہوا تھا۔