فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی کوشادی کی مبارکبادکاسلسلہ جاری  

Feb 05, 2023 | 13:03 PM

ایک نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کانکاح2روز قبل شاہدآفریدی کی صاحبزادی سے ہواجس پرکھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد دینے کاسلسلہ جاری ہے۔

کرکٹرشاداب کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کوشادی پرمبارکباد دینے کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب  شادی کی مبارک باد دینے کیلئے شاہین آفریدی سے گلے مل رہے ہیں اور کہہ رہے کہ  اب میں اس سے سینئر ہوں، کیونکہ میرا نکاح اس سے پہلے ہوا ہے۔شاداب کی بات پر شاہین سمیت سب لوگ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-05/news-1675584627-9255.mp4

مزیدخبریں