ایک نیوز: بھارت کی ہٹ دھرمی،ایشیاء کپ کے لیے انڈین کرکٹ بورڈنے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی۔بھارتی بورڈ کے سیکریٹری اور ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو اس حوالے سے بتا دیا گیا ہے۔
جے شاہ نے بھارت کا مؤقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوبارہ دہراتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے سفر کی اجازت نہیں ملے گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے دوسرے بورڈز کو بھی صورتِ حال سمجھنے کا کہا ہے، جس پر تمام ممبران نے ایک ماہ انتظار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایشیاء کپ کی پاکستان کی میزبانی پر بھارت کو اعتراض نہیں، ایونٹ متحدہ عرب امارات میں ہو گا جس کا میزبان پاکستان ہی ہو گا، ایشیاء کپ کے میچز کے 3 وینیو دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں اس سال پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے کرکٹ ایشیاء کپ کے وینیو پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا تھا، مارچ میں ہونے والے اجلاس میں دوبارہ وینیو پر بات ہو گی