شیخوپورہ:خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والے5 ملزمان گرفتار

شیخوپورہ:خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والے5 ملزمان گرفتار
کیپشن: شیخوپورہ:خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والے5 ملزمان گرفتار

ایک نیوز: شیخوپورہ کےعلاقے صفدرآباد میں خاتون کو بے لباس کرکے تشدد کے  واقعے میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق آر پی او شیخوپورہ کی سربراہی میں ٹیم نے خاتون کی فوٹیج سامنے آنے پر مرکزی ملزم زین کو گرفتار کرلیا بعد ازاں مرکزی ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو  بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھریلو تنازع  پر متاثرہ خاتون کو  اغوا کیا، ڈیرے پر لے جا کر انہیں بے لباس کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا خاوند ملک سے باہر ہے، ملزمان کو شبہ تھا کہ مثاثرہ خاتون کے خاوند ان کی بہن کو طلاق کا سبب بنا تھا۔