ایک نیوز: پینٹاگون نے تصدیق کر دی ہے کہ امریکی لڑاکا طیارے نے چین کے جاسوس غبارے کو مار گرایا ہے۔جس کی ویڈیو بھی منظرعام پرآگئی ہے۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ جاسوس غبارہ چین کی جانب سے امریکی فضائی حدود کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، غبارے کو جنوبی کیرولائنا کے ساحل پر نشانہ بنایا گیا۔
امریکی صدر نے چینی جاسوس غبارہ مار گرانے پر امریکی فوج کو مبارکباد پیش کی جبکہ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی دانستہ اور قانون کے مطابق کی گئی ہے۔
.@SecDef: This afternoon, at the direction of President Biden, U.S. fighter aircraft assigned to USNORTHCOM successfully brought down the high-altitude surveillance balloon launched by and belonging to the PRC over the water off the South Carolina coast. https://t.co/2Gk3fi2aLg
— Brig. Gen. Patrick Ryder (@PentagonPresSec) February 4, 2023
انہوں نے کہا کہ کارروائی یہ ظاہر کرتی ہے کہ صدر بائیڈن اور ان کی قومی سلامتی کی ٹیم ہمیشہ امریکی عوام کی حفاظت اور سلامتی کو اولیت دے گی، چین کی جانب سے ہماری خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز چین نے غبارے کی ملکیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ موسم کی صورتحال جانچنے والا غبارہ تھا جو اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا۔ امریکی فضائی حدود میں غبارے کے غیر ارادی داخلے اور صورتحال پر افسوس ہے۔