ایک نیوز (فیکٹ چیکر) ادارہ شماریات نے مردم شماری کیلئے ابھی کوئی آن لائن پورٹل شروع نہیں کیا۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین نے الزام لگایا حکومت نے ایک آن لائن پورٹل شروع کیا ہے جہاں پاکستانی شہری ملک کی پہلی ڈیجیٹل آبادی کی مردم شماری میں شمار ہونے کے لیے اندراج کر سکتے ہیں
ادارہ شماریات نے پاکستانی شہریوں کو خود سے مردم شماری میں شامل ہونے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک ایپ ڈیزائن کی ہے لیکن اس ایپلیکیشن کو ابھی تک شہریوں کےلیے عام نہیں کیا گیا ہے۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین نے الزام لگایا کہ حکومت نے ایک آن لائن پورٹل شروع کیا ہے جہاں پاکستانی شہری ملک کی پہلی ڈیجیٹل آبادی کی مردم شماری میں شمار ہونے کے لیے اندراج کر سکتے ہیں۔
15 جنوری کو ایک فیس بک اکاؤنٹ نے ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں لوگوں کو پاکستان کی تازہ ترین آبادی کی مردم شماری کے لیے اندراج کرنے کے بارے میں رہنمائی کی گئی تھی۔
پوسٹ کے عنوان میں لکھا گیا ہےکہ’اپنے موبائل سے Self Enumeration ایپ جو کہ 15 جنوری سے 31 جنوری تک کام کرے گی۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ملک کے کسی بھی حصے میں اپنی فیملی کا ڈیٹا درج کریں آخر میں آپ کو مخصوص کوڈ (UTN) ملے گا۔ وہ کوڈ آپ اپنے متعلقہ اضلاع میں اپنے بلاک کے ٹیچرز (Enumerator) کو مردم شماری والے دن خود یا کسی اور کے ذریعے پہنچا دے یا اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو گھر میں کسی کو بھی UTN نمبر لکھ کر دے دیں۔
ویڈیو کو اب تک 600سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔
31 جنوری کو ادارہ شماریات پاکستان نے ٹوئٹ بھی کیا کہ خود شماری کا پورٹل جو لوگوں کو پاکستان کی مستقبل میں ہونے والی 7 ویں آبادی اور گھروں کی مردم شماری کے لیے انٹرنیٹ کے ذریعے خود کو رجسٹر کرنے کی اجازت دے گا، ’ابھی تک شروع نہیں کیا گیا‘۔