سابق سفیر محمد صادق خان افغانستان   میں  نمائندہ خصوصی مقرر  ،نوٹیفکیشن جاری  

سابق سفیر محمد صادق خان افغانستان   میں  نمائندہ خصوصی مقرر  ،نوٹیفکیشن جاری  
کیپشن: Former Ambassador Muhammad Sadiq Khan, Special Representative in Afghanistan, notification issued

ویب ڈیسک:وزیر اعظم  محمد شہباز شریف نے سابق سفیر محمد صادق خان کو افغانستان  میں  نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا  ،وزارت خارجہ کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد صادق خان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی ،ایمبیسڈر صادق خان 2023 میں وزارت خارجہ سے ریٹائر  ہوئے تھے ،وہ پہلے بھی افغانستان میں پاکستان کی خصوصی ایلچی رہ چکے ہیں ،محمد صادق خان 2008 سے 2014 تک افغانستان میں پاکستانی سفیر بھی رہ چکے ہیں ۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کو ان کے منصب سے سبکدوش کیا گیا تھا ،آصف درانی کو افغانستان پالیسی پر اختلافات کے باعث ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا ،ایمبیسڈر صادق خان اب بطور نمائندہ خصوصی افغانستان اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے ۔