ایک نیوز: پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر ،سعودی عرب نے پاکستان کو3 ارب ڈالرزکے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں مزیدایک سال کی توسیع کی ہے، سعودی عرب کے3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت 5 دسمبر کو ختم ہورہی تھی ۔
سعودی عرب کا 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے ،سعودی عرب نے2021 میں پاکستان کو 3ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔