جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 8 خوارج ہلاک 

جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 8 خوارج ہلاک 
کیپشن: Security forces operations in South Waziristan and Lakki Marwat, 8 Khawarij killed

ویب ڈسیک:سکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارجیوں کے موجودگی کی اطلاعات پر صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، جس میں 8خوارج مارے گئے جبکہ 2کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں مطلوب خوارج سرغنہ خان محمد عرف خورئے سمیت دو خوارج مارے گئے، جب کہ دو خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک خارجی خان محمد عرف خورئے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا گیا اورشدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6خوارج مارے گئے، علاقے میں موجود کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کیلئے  کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے  پرعزم ہیں۔