41واں گورنرز کپ گولف کل سے لاہور جم خانہ میں شروع ہوگا

41واں گورنرز کپ گولف کل سے لاہور جم خانہ میں شروع ہوگا
کیپشن: The 41st Governors Cup Golf will begin tomorrow at the Lahore Gymkhana

ایک نیوز:  41واں گورنرز کپ گولف کل سے لاہور جم خانہ میں شروع ہوگا، جس میں ملک بھر سے تین سو سے زائد گالفرز پانچ کیٹگریز میں ان ایکشن  ہوں گے ۔  

تفصیلات کےمطابق  لاہور جم خانہ کے گولف کنوئنر شوکت جاوید نےاسپانسر ادارے کے سکندر مصطفی کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چار روزہ ایونٹ میں  مینز وسینئر امیچورز، ویٹرنز،جونیئرز اور لیڈیز امیچورز کیٹگریز کے مقابلے  ہوں گے ،  جس میں ملک بھر سے 346 گالفرز کی انٹری موصول ہوئی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کپ کی ٹرافی نیٹ کے سکور پر فاتح گالفرز کو دی جائے گی، جم خانہ کلب کے دفاعی چیمپئن محمد شعیب اپنے اعزاز کا دفاع  کریں گے ۔