ایک نیوز: سینئر سیاست دان و سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی میرے لیڈر تھے میں اب بھی ان کی جان بچانے اور انہیں سیاسی ہنگاموں سے بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مولانا سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل سمیت اہم آئینی اور سیاسی امور پر بات چیت کی گئی ،سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی ہمراہ ہیں میں یہاں کسی مفاد کے لئے نہیں آیا ہوں یہ ایک سیاسی قلعہ ہے جسے تسلیم کرنا چاہئے ، حکومت اور سیاست سے متعلق باتیں کی ہیں بل کے متعلق جہاں معاملہ رکا ہوآ ہے اس پر بات ہوئی ہے،سیاست کے اندر بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرے اور ان کے حواریوں کے حوالے سے بات کی سیاست میں ہمارا مشترکہ پلیٹ فارم ہے ، میں سیاسی قلعے میں حاضریاں لگانے نہیں آرہا ،میں نے ان سے سیاسی طور پر مشاورت کی اور اپنی تعلیمات بڑھائی مدرسوں کے متعلق ایشو بہت اہم ہے ۔
انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان دور اندیش سیاست دان ہیں،نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے مولانا کا بڑا کردار ہے ،ہم سب کو مل کر پاکستان کے لئے کنسینسز پیدا کرنے چاہئے، کامران مرتضیٰ مہمانوں کو ہم کھلے دل سے خوشامدید کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ بات آگے بڑھے گی،مولانا کے مینڈیٹ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے مذاکرات سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں مذاکرات ہی جمہوریت کا حسن ہیں ،بانی پی ٹی آئی میرے لیڈر تھے میں اب بھی ان کی جان بچانے اور انہیں سیاسی ہنگاموں سے بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔