کاروبار کا اختتام ، ہنڈرڈانڈیکس میں 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

Dec 05, 2024 | 17:19 PM

 ایک نیوز:  کا روبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 3192 پوائنٹس کے بڑے اضافے سے 1 لاکھ 8 ہزار 238 پوائنٹس پر بند ہوا  ۔  

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام،اسٹاک مارکیٹ میں نئی بلندیوں کو چھونے کا سلسلہ تاحال برقرار   ہے،کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 345 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا ،ہنڈرڈانڈیکس 3 ہزار پوائنٹس بڑھ گیا ،اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 3192 وائنٹس کے بڑے اضافے سے 1 لاکھ 8 ہزار 238 پوائنٹس پر بند ہوا ۔  

دن بھر مجموعی طور پر 472 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 306 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 129 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 1 ارب 64 کروڑ 71 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،بازار  میں 63 ارب 22 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 108,345 جبکہ کم ترین سطح 105,448 پوائنٹس رہی ۔ 

 دوسری جانب انٹر بینک میں  کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2پیسے مہنگا ہوا ، ڈالر 277روپے 92پیسےسے بڑھ کر 277ر وپے 94 پیسے  پر بند ہوا۔   

مزیدخبریں