سٹار لنک پاکستان میں جلد اپنی سروس کا آغاز کریگا:وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ

Dec 05, 2024 | 14:52 PM

ایک نیوز:وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ سٹار لنک کمپنی کا پاکستان میں سروس کا معاملہ فائنل مرحلہ پر ہے ، سٹار لنک پاکستان میں جلد اپنی سروس کا آغاز کرے گا ۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹرپلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کی صورت میں انٹرنیٹ سروس بندکرتے ہیں ، جس پر سینیٹرکامران  نے کہا کہ کیا یہ نیشنل سیکورٹی صرف پاکستان کامسئلہ ہے یہ مسئلہ انڈیاکونہیں ہوتاکیا؟۔
سینیٹرانوشہ رحمن نے کہا کہ 2018میں ہم نے وی ہی این رجسٹرڈکیے لیکن انٹرنیٹ پرکوئی مسئلہ نہیں ہوا، اس وقت بھی ہم نےوائٹ لسٹنگ کی اورگرے ٹریفک کوروکنےکیلئے اقدامات اٹھائے لیکن انٹرنیٹ متاثرنہیں ہوا ۔
چیئرمین پی ٹی اےکا کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے پہلا وی پی این دسمبر2010میں رجسٹرڈکرنے کانوٹیفیکیشن جاری کیا، ہم اب تک30ہزار وی پی این رجسٹرڈ کرچکے ہیں۔
سینیٹرانوشہ رحمن کا کہنا تھا کہ وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ متاثرنہیں ہوناچاہیے ۔
 چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اس ہفتے انٹرنیٹ کی رفتار میں کچھ بہتری آئی ہے،انٹرنیٹ سلو ہوا ہے، انٹرنیٹ چلتا ہے تو ٹھیک چلتا ہے اور پھر اچانک بند ہوجاتا ہے ،اس صورتحال میں کمرشل کام نہیں ہوسکتا ۔
انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ وی پی این استعمال کرنے والے تمام لوگ غیرقانونی کام کررہے ہیں ،یواے ای اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل میڈیا کو کنڑول کیا لیکن ڈیجیٹل سعودی عرب اور ڈیجیٹل یواے ای کو تباہ نہیں کیا ۔ ،فیک نیوز اور پراپیگنڈے کو کنڑول کرنے کی ضرورت ہے اور کرنا بھی چاہیے۔
وزیرمملکت آئی ٹی ٹیلی شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پیکا میں ترمیم زیر غور ہیں فیک نیوز کو ہم نے ہی ریگولیٹ کرنا ہے ، آئی ٹی ہماری ترجیح ہے تمام شعبوں کے بجٹ پر کٹ لگے ہیں مگر آئی ٹی کے بجٹ پر کٹ نہیں لگا انٹرنیٹ سست ہونے کی ٹیکنیکل وجوہات بھی ہیں۔
وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ سٹار لنک کمپنی کا پاکستان میں سروس کا معاملہ فائنل مرحلہ پر ہے ، سٹار لنک پاکستان میں جلد اپنی سروس کا آغاز کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے ہم نے گذشتہ 3سال میں آئی ٹی میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے، 550میگاہٹز سپیکٹرم کو کلئیر کیا گیا ہے ، اپریل میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی ہوجائے گی ، چین کے ساتھ فائبر آپٹک منسلک کرلیں گے ، سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملوں میں وی پی این استعمال ہوا ،میں اوپن اجلاس میں سیکیورٹی امور پر زیادہ بات نہیں کرسکتی ۔
 وزیرآئی ٹی اورمسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،وزیرمملکت کی جانب سے سینیٹر افنان اللہ کے سوال کا جواب نہ دینے پر صورتحال سخت ہوئی ۔
 سینیٹر افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہم کوئی بچے ہیں کہ بتایا جائے کہ یہ سوال پوچھنا ہے اور یہ نہیں پوچھنا ،انٹرنیٹ کی سست روی سپیکٹرم کا ایشو نہیں ہے ۔ 
شزہ فاطمہ نے کہا کہ مجموعی طور پر انٹرنیٹ کی سست روی سپیکٹرم کی وجہ سے ہے ،فائیو جی سپیکٹرم کے آکشن کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار ٹھیک ہوجائے گی ۔

مزیدخبریں