مدرسہ رجسٹریشن بل کامعاملہ،حکومت کاآئندہ ہفتے اجلاس بلانے پر غور

مدرسہ رجسٹریشن بل کامعاملہ،حکومت کاآئندہ ہفتے اجلاس بلانے پر غور
کیپشن: Madrasah Registration Bill is a matter of discussion, the government is considering calling a meeting next week

ایک نیوز: مدرسہ رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے کے معاملے پر حکومت آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غورکر رہی ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں مدرسہ رجسٹریشن بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، اس بل کو صدر مملکت نے اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا تھا، بلاول بھٹو کی رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں بل پر صدر کے دستخط نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا نے آئندہ کسی بھی قسم کا تعاون مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے آج حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ کیا اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔
 حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں بعض دیگر بلز بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔