چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی دوبئی پہنچ گئے 

Dec 05, 2024 | 11:30 AM

ایک نیوز:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی دوبئی پہنچ گئے ۔
محسن نقوی بھارت کے جے شاہ کے آئی سی سی کے نئے چیئرمین بننے پر ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر ممکنہ آئی سی سی بورڈز میٹنگ ہونے کی صورت میں شریک ہونگے، ممکنہ بورڈز میٹنگ میں پارٹنر شپ فارمولے پر بھارتی بورڈ منظور یا نہ منظور کرنے سے آگاہ کریں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر فیصلہ افہام وتفہیم سے نہ ہونے کی صورت میں ووٹنگ ہوگی۔

مزیدخبریں