ایک نیوز: پاکستان میں کاربن کے اخراج میں کمی لانے کےلیے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں 8 کروڑ 62لاکھ ڈالر کی لاگت سے پہلا پائیدار ایوی ایشن فیول پلانٹ تعمیر کرے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ جاری کردیا ،رقم سے شیخوپورہ میں پہلا پائیدارایوی ایشن فیول پلانٹ تعمیر ہوگا، ایس اے ایف پلانٹ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا، منصوبے سے روزگار کے مواقع، جدید ٹیکنالوجی کوفروغ ملے گا۔
ایس اےایف پلانٹ سالانہ 200کلوٹن فیڈ اسٹاک سےایندھن بنائے گا، ایندھن سےکاربن کے اخراج میں 85فیصدتک کمی ممکن ہوگی، منصوبہ فضائی شعبےکو کم کاربن کی طرف لےجانے کی کوشش ہے۔
ایشیائی بینک کے مطابق نیا منصوبہ کاربن کا اخراج کم کرنے کی جانب اہم قدم ہے، ہوائی شعبے کے پاس کاربن اخراج کم کرنےکے مواقع محدود ہیں، بڑے طیاروں کوبجلی یا فیول سیل ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا ممکن نہیں۔
اے ڈی بی 4 کروڑ 12 لاکھ ڈالر قرض اپنے وسائل اور باقی دیگر ذرائع سے فراہم کرے گا۔