پنجاب کےمختلف شہروں میں زہریلی فضاکاراج برقرار 

پنجاب کےمختلف شہروں میں زہریلی فضاکاراج برقرار 
کیپشن: Poisonous atmosphere continues in various cities of Punjab

ایک نیوز: پنجاب کےمختلف شہروں میں زہریلی فضاکاراج برقرار ہے۔
لاہور192ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا بھر میں چوتھا نمبر رہا ، کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 182 ریکارڈ کیا گیا ، کراچی دنیا میں پانچواں آلودہ ترین شہر بن گیا ۔
ملتان میں 267، پشاور میں اے کیو آئی 220 ریکارڈ کیا گیا ،فیصل آبادمیں 180، اسلام آباد میں فضائی آلودگی کی شرح 162 ہوگئی ،بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکہ کی فضا دنیا میں آلودہ ترین ہوگئی۔
  ڈھاکہ کاایئرکوالٹی انڈیکس 289 تک جاپہنچا ،بھارتی شہر کولکتہ کا222 شرح کے ساتھ دنیا میں دوسرا نمبر رہا۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سردرہنے کی پیشگوئی ہے،شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کےچند میدانی علاقوں،بالائی سندھ میں دُھند چھائےرہنے کی توقع  ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، لہہ منفی9 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیاگیا۔