ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ 2کیس کی سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی کی کیس میں ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر نوٹس جاری کیے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ، ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں، بشریٰ بی بی ٹرائل کورٹ کی اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں، عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر نوٹس جاری کر کے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت دے رکھی ہے، بشریٰ بی بی کی ٹرائل کورٹ میں مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی گئی، ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی۔
توشہ خانہ 2کیس، ایف آئی اے کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری
Dec 05, 2024 | 12:46 PM