ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پرپی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے ۔
کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 514 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،پاکستان سٹاک مارکیٹ 1لاکھ 5 ہزار 618 پوائنٹس پر ٹریڈکررہی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ برقرار رہا تھا۔
کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا تھا،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 473 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا ،اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 545 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔