ایک نیوز: شامی فوج نے حما کے قریب مسلح اپوزیشن گروپوں کیخلاف جوابی کارروائی شروع کردی۔
حما شہر2011میں شروع خانہ جنگی میں بشارالاسد حکومت کی مخالفت کا گڑھ تھا، شامی اور روسی افواج نے حیات تحریر الشام جنگجو گروپ پر بمباری کی ہے، شامی فوج کےمطابق مسلح اپوزیشن گروپ کو حما سے10کلومیٹر دور دھکیل دیا گیا ۔
شام کے تنازع پر روس،ایران اور ترکیہ قریبی رابطے میں ہیں،یوکرین نے شام میں مسلح اپوزیشن جنگجوگروپ حیات تحریر الشام کی مدد کی ۔
یوکرین نے حیات تحریر الشام کو ہتھیاروں اور ماہرین کی مددفراہم کی ،شام خانہ جنگی سے رواں ہفتے ہلاک افراد کی تعداد1600سے تجاوزکر گئی۔